Skip to main content

Posts

Showing posts from April, 2019

رمضان میں نجی اورسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ؟؟؟

رمضان میں نجی اورسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ؟؟؟ ایک خبرنے سب کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں سلام آباد(ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر اور صدر ن لیگ شہبازشریف نے رمضان کی آمدکےپیش نظر حکومت سے نجی اورسرکاری تمام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا فوری ریلیف نہ دیاگیاتوعوام کیلئےماہ صیام گزارنا ممکن نہیں ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر اور صدر ن لیگ شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے پیش نظر نجی اورسرکاری تمام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔شہبازشریف کا کہنا تھا رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر کم از کم تنخواہ 18ہزار کی جائے اور 3ہزار تنخواہ میں اضافہ کیا جائے جبکہ ایک لاکھ تک ماہانہ کمانے والوں کی تنخواہ میں 20 فیصداضافہ کیا جائے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا تنخواہ میں اضافےپرعمل کیلئےمؤثراقدامات کئےجائیں، اضافہ نجی اورسرکاری دونوں شعبہ جات کے ملازمین کو دیا جائے ،فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام کیلئے ماہ صیام گزارنا ممکن نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا مہنگائی اورافراط زر کی شرح ہمارےدورمیں کم ترین 3فیصدتھی، آج مہنگائی اورافراط زرکی شرح 9.4فیصدہوچکی ہے، ان حا...
ہاں ناں کا کھیل ختم : خادم حسین رضوی رہا یا قید ؟؟؟ لاہورہائیکورٹ نے ٹی ایل پی سربراہ کی قسمت بارے اپنا بڑاحکم سنا دیا لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم حسین رضوی کی درخواست ضمانت سے متعلق سماعت پر وکیل نے کہا ہے کہ ہم ضمانت نامہ دینے کو تیار ہیں، تاہم عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ اب وہ وقت گزرگیا، قانون کے مطابق کیس کا فیصلہ ہوگا۔عدالت عالیہ میں جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے خادم حسین رضوی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، اس دوران درخواست گزار کی جانب سے حفیظ الرحمٰن چوہدری سمیت دیگر وکلا پیش ہوئے۔اس دوران جسٹس قاسم خان نے پوچھا کہ آئندہ قانون کو ہاتھ میں لینے کے حوالے سے خادم رضوی نے ضمانت نامہ لکھ دیا یا نہیں؟ اس پر وکیل نے جواب دیا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل نے خادم حسین رضوی سے ملاقات نہیں کرنے دی، جمعہ کو ملاقات کا شیڈول ہے۔وکیل کے جواب پر جسٹس قاسم نے پھر استفسار کیا کہ خادم حسین رضوی کیا لکھ کر دینے کو تیار ہیں، انہیں لکھنا چاہیے کہ خادم رضوی لوگوں کو دوبارہ ایسی ہدایت نہیں دیں گے، ہمارے لیے وزیر اعظم اور نتھو چوکی...

امام کعبہ الشیخ عبد اللہ عواد الجہنی 5 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبد اللہ عواد الجہنی 5 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ پاکستان پہنچنے پر امام کعبہ کا استقبال وزارت مذہبی امور اور سعودی سفارت خانے کے حکام نے کیا۔ امام کعبہ کل فیصل مسجد کا دورہ اور نماز جمعہ کی امامت بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ امام کعبہ 13 اپریل کو سعودی سفیر کی دعوت پر علماء و مشائخ سے ملیں گے۔ امام کعبہ 14 اپریل کو پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کریں گے اور 15 اپریل کو پاکستان علماء کونسل کے عشائیہ میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کو زیرسمندر تیل و گیس ملنے کا فوری فائدہ کیا ہوگا؟

گزشتہ کچھ ہفتوں سے سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستان کو اپنے ساحل سےتقریباً 250 کلومیٹر دور زیرسمندر تیل اور گیس کی تلاش میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اگرچہ اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے پانیوں میں آئل اور گیس کے ذخائر کی تلاش میں بھی مثبت اشارے ملنے لگے ہیں۔ اس حوالے سے اب تک ہونے والے کام میں سمندر کے اندرگہرائی میں تیز ترین بیک پریشرکو انتہائی مثبت پیش رفت محسوس کی جارہا ہے۔ اسی لیے مطلوبہ گہرائی تک پہنچنے پر انتہائی کثیرمقدار میں آئل و گیس کے ذخائر ملنے کی امید بڑھ گئی ہے۔ صرف یہی نہیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کو اہم ترین معاشی راستے فراہم کررہا ہے ۔ پاکستان نےنیلی معیشت یعنی بلیو اکانومی کی جانب قدم تیز کر دئیے ۔ملک میں ایک ہزار کلومیٹر سے زائد ساحلی پٹی اور دولاکھ نوے ہزار خصوصی معاشی زون میں چھپے خزانوں کی تلاش مزید تیز کردی گئی ہے ۔ پاکستان کو اس وقت فوری طور پر مضبوط میری ٹائم پالیسی کی ضرورت ہے جس میں شپنگ سیکٹر میں پالیسی کومزید بہتر بنا کر معاشی اہد...